ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

کراچی میں 3 مقامات پر اے این ایف کے چھاپے، تین من منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں 3 مختلف مقامات پرکارروائیوں...

شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کا...

ایف آئی اے انکوائری ختم کرانے کے نام پر ایک کروڑ روپے لینے والا ملزم گرفتار

بارجز(بحری جہازوں)کی غیرقانونی کٹنگ کے معاملے پررجسٹرڈ انکوائری میں...

ایشیا کپ: سکیورٹی اخراجات پی سی بی خود برداشت کرے، محکمہ داخلہ پنجاب

ایشیاء کپ کے میچز کے سکیورٹی اخراجات پی سی بی اپنے وسائل سے کرے۔۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اخراجات خود ادا کرنےسے متعلق آگاہ کردیا۔ذرائع  کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے پی سی بی منافع بخش ادارہ ہے، سکیورٹی سمیت تمام اخراجات برداشت کرسکتا ہے۔

2021-22 میں پنجاب میں کرکٹ کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر پنجاب حکومت نے اخراجات کیے تھے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے محکمہ داخلہ پنجاب کو 85 کروڑ 46 لاکھ پی سی بی سے وصول کرنے کی ہدایت کی تھی۔آڈیٹر جنرل نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہے، اپنی آمدن کسی کو نہیں دیتا۔

پنجاب حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اخراجات کیے تھے۔ اربوں روپے کے منافع میں کسی بھی قسم کی ادائیگی نہ کرنا پی سی بی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d