پاکستان میرین اکیڈمی فورتھ انٹریونیورسٹی اسپورٹس گالامیں مختلف جامعات کے طلبا کے درمیان باسکٹ بال،کرکٹ،رسہ کشی سمیت دیگرمقابلے ہوئے۔
پاکستان میرین اکیڈمی ہاکس بے پرفورتھ انٹریونیورسٹی گالہ کا انعقاد کیا گیا،جس میں پاکستان میرین اکیڈمی،پاکستان نیول اکیڈمی،پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج،بحریہ کالج،ہمدریونیورسٹی،سرسید یونیورسٹی،داود یونیورسٹی،اقرا یونیورسٹی،جناح میڈیکل یونیورسٹی،پی اے ایف کیتھ،سندھ مدرستہ الاسلام کے طلبا حصہ لیا۔
باسکٹ بال،والی بال،کرکٹ،رسہ کشی،والی بال سمیت دیگرمقابلے ہوئے،جن میں طلبا نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
اس موقع پرحاضرین نےانھیں تالیاں بجاکرداد دی،ترجمان پاکستان میرین اکیڈمی کے مطابق نصاب کے علاوہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں طلبا کی صلاحیتوں کو مذید نکھاردیتے ہیں۔