ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

خوش قسمت وہ جو پاس موجود چیز کی قدر کرے، ثانیہ مرزا کی معنی خیز پوسٹ

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔

سابق بھارتی ٹینس اسٹار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معنی خیزاسٹوری میں لکھا کہ ’خوش قسمت وہ ہے جو اپنے پاس موجود چیز کی قدر کرے، اس وقت جب اس کے پاس وہ چیز موجود ہو‘۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس کے اختتام سے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی طلاق کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں کی تردید یا تصدیق تاحال نہیں کی، کچھ عرصہ قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کر دیا۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d