گزشتہ روز افغانستان کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بالر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں شادی کے بعد مثبت تبدیلیاں ہوئیں جس پر وہ شکر گزار ہیں۔
گزشتہ روز پہلےون ڈے میچ میں جیت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کا مختصر انٹرویو کیا۔
.@iamharis63 is your interviewer today as he gets the magical pace trio of @iShaheenAfridi, @iNaseemShah and @HarisRauf14 to share their thoughts on their heroics in Hambantota 🎙️✨#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/xxNIlwKNJY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
حارث رؤف نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی میں کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، الحمداللہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں، کسی بھی سیریز میں اچھی شروعات ہونا بہت ضروری ہے اور اچھی بات ہے کہ میں فارم میں ہوں کیونکہ آگے ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں اچھی پرفامنس دینے کی کوشش کرونگا ۔