ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

شادی کارڈز تقسیم کرنے کے بعد اولی رابنسن کی منگیتر سے علیحدگی، سپورٹس انفلوئنسر سے دوستی

انگلش کرکٹر اولی رابنسن نے  اپنی منگیتر اور دو سالہ بیٹی کی ماں  لارن روز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق ان کی شادی کے کارڈز تک تقسیم ہو چکے تھے۔

رابنسن اور لارن روز گزشتہ 8 سال سے ساتھ تھے، اس جوڑے کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے اور انہوں نے اکتوبر کے مہینے میں شادی کرنی تھی، جس کے کارڈز دوستوں  اور رشتہ داروں میں تقسیم ہو چکے تھے ۔

رابنسن کی نئی گرل فرینڈ میا بیکر

ایشز سیریز میں بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھانے والے اولی رابنسن نے ایشز سیریز کے دوران ہی  لارن روز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اولی رابنسن  سپورٹس انفلوئنسر میا بیکر کے ساتھ ریلیشن شپ میں آگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق 5 میچوں کی ایشز سیریز کے دوران ہی رابنسن اور لارن کے تعلقات خراب ہوئے جس کی وجہ سے ان کی پرفامنس متاثر ہوئی اور وہ کارکردگی نہ دکھا سکے، آخری 2 میچوں میں اولی رابنسن کو ڈراپ بھی کر دیا گیا۔

میا بیکر مشہور سپورٹس انفلوئنسر ہیں اور انکے انسٹا گرام پر بڑی تعداد میں فالورز بھی ہیں ، میا بیکر اکثر مشہور برینڈز کی پروموشن کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتی ہیں ۔

29 سالہ اولی رابنسن نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے سابقہ منگیتر اور اپنی 2 سالہ بیٹی کی ماں لارن کی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں ،اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انہوں نے لارن روز کو ہٹا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رابنسن کی علیحدگی کے بعد لارن روز گہرے صدمے میں چلی گئی ہیں ، چونکہ وہ انگلش کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 8 سال سے ساتھ تھے اور وہ ان سے بہت محبت کرتی تھیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: