سعودی پر ولیگ کلب الہلال سے معاہدہ کرنے والے برازیلین فٹبالر نیمار جونئیر کا سعودی پرولیگ میں شمولیت کے بعد دیا گیا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔
سٹار فٹبالر نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے آنے کے بعد سعودی پرولیگ بہت بدل گئی ہے، لوگوں نے رونالڈو کو پاگل کہا لیکن رونالڈو کی شمولیت ایس پی ایل سمیت پورے سعودی فٹبال کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔
🗣️ Neymar Jr on Cristiano Ronaldo’s influence on the saudi league pic.twitter.com/cFIaVAsMI2
— L🫵🏽nre (@lanrrrre) August 16, 2023
نیمار جونئیر نے کہا کہ رونالڈو کی سعودی پرولیگ میں موجودگی نے دنیائے فٹبال کے بڑے نامو ں کو سعودی لیگ کی طرف راغب کیا،اتنے بڑے پلئیر کی شمولیت لیگ کی اہمیت کو بڑھا دیتی ہے۔
نیمار نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ سعودی پرولیگ آسان نہیں ہے، یہاں کنڈیشن اور ماحول مختلف ہے، ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا لیکن بھرپور کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کرونگا۔
برازیلین فٹبالر نے فرنچ کلب پی ایس جی کو خیر آباد کہنے کے بعد سعودی کلب الہلال سے 2 سال کا معاہدہ کر لیا ہے، نیمار جونئیر نے الہلال سے 90 ملین یوروز میں 2 سال کا معاہدہ کیا ہے ۔