قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیغام دے دیا ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاداب خان نے چوتھے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر افغان بیٹر حشمت اللہ کا ایک شاندار کیچ پکڑا، جس کی تعریفیں سوشل میڈیا پر بھی کی جارہی ہیں۔
تاہم میچ جیتنے کے بعد شاداب خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ (ایکس ) پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بظاہر کپتان بابر اعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ بڈھا نہیں ہوا ابھی میں’۔
Budha nahi hua abhi mai pic.twitter.com/CKqmEvB8xf
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 22, 2023
واضح رہے کہ شاداب خان نے یہ پیغام اس وجہ سے دیا ہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک موقع پر جب شاداب خان سے رن آؤٹ چھوٹ گیا تھا جس پر کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کو ’بڈھا‘ کہا تھا۔
تاہم شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑ کر کپتان بابر اعظم کو پیغام دے دیا ہے کہ میں ابھی تک بوڑھا نہیں ہوا۔