قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بوم بوم آفریدی ان دنوں امریکا میں ہیں ،کینیڈا میں ہونے والے جی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پرفام کرنے کے بعد شاہدآفریدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے امریکا میں بالی ووڈ کے “انا” سنیل سیٹی سے ملاقات کی،دوران ملاقات دونوں کے درمیان خوشگوار گفتگو ہوئی ۔
Shahid Afridi met Sunil Shetty in USA pic.twitter.com/RHIqX4iRrh
— TEAM AFRIDI (@TEAM_AFRIDI) August 17, 2023
وائرل ہونے والی ویڈیو کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی انکے ہمراہ موجود تھیں ، جن کا تعارف شاہدآفریدی نےسنیل سیٹی سے کروایا۔
دونوں سپر سٹارز کے درمیان ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔