قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری آف اسپنر ثقلین مشتاق نے راولپنڈی ایکسپریس کا دلچسپ قصہ شئیر کر دیا،حالیہ پوڈکاسٹ میں ثقلین مشتاق سے جب شعیب اختر کے بارے میں سوال پوچھا گا تو انہوں نے کہا کہ “شعیب اختر اور میں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے اور شعیب کی امی کا فون آیا کہ جس خصوصی گندم کا آٹا وہ کھاتی ہے وہ ان کو نہیں مل رہا،شعیب اختر ایک دم سے پریشان ہو گئے اور فوراً انگلینڈسے واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور اگلی ہی فلائٹ سے پاکستان آئے والدہ کیلئے خصوصی آٹے کا بندوبست کرکے اگلے ہی دن واپس انگلینڈ آگئے”
ثقلین مشتاق نے جب یہ بات اپنے کاؤنٹی کرکٹ کے کھلاڑیوں سے شئیر کی تو وہ شعیب اختر سے بہت متاثر ہوئے اور شعیب کو”Great Son” کا لقب دیا ۔
“Shoaib Akhtar’s mother use to eat special wheat flour which she was unable to find,Shoaib who was playing in England when got to know about this took next flight to Pak,arranged the flour and came back next day to UK” ~ Saqlain Mushtaq
Maa ki Dua❤️ pic.twitter.com/sKYGaCpxaO
— Sheldon Cooper (@Bazingaaaa_a) August 22, 2023
شعیب اختر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ان کو جو کچھ بھی ملا ہے وہ ان کی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے ملا ہے۔
دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ”شعیب اختر” کو دنیا راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانتی ہے وہ دنیا ئے کرکٹ کے تیز ترین بالر ہونےکا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں ۔