ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

وہاب ریاض ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ، پی سی بی سے فیئرویل میچ کی فرمائش

قومی کرکٹر وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، وہاب ریاض نے پی سی بی سے فیئرویل میچ کی بھی فرمائش کردی۔

وہاب ریاض نے ایک پریس کانفرنس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اوراس اعلان کے ساتھ ان کی آنکھوں میں نمی آ گئی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پی سی بی اور اپنی فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پہلے بھی کہا تھا کہ 2023 کے ورلڈ کپ کو دیکھ رہا ہوں،پاکستان کے پاس اس وقت بہت اچھا بالنگ اٹیک ہے، جس طرح کے بالرز پاکستان کے پاس ہیں میری جگہ ورلڈ کپ میں نہیں بنتی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ لیگز پر توجہ مرکوز رکھوں گا، شعیب اختر لیجنڈ ہیں ان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں،2011 کھ کا ورلڈ کپ میرے لیے یادگار تھا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ شین واٹسن کیخلاف اسپیل زندگی کا بہترین اسپیل تھا، پاکستان سمیت کہیں  سے بھی کوچنگ کا موقع ملا تو خوشی ہوگی،پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ شکریہ کہنے کا وقت آگیا ہے ، شکریہ پاکستان کرکٹ بورڈ، پی سی بی کو چاہیے کھلاڑی کو فیئر ویل میچ ضرور کھلائیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d