ورلڈ کپ میں قوی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے سابق قومی کرکٹرز سعید اجمل اور یونس خان کی خدمات لینے کافیصلہ کیا ہے۔
سابق لیجنڈ اسپنر سعید اجمل کو قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی نے سابق کپتان قومی ٹیم یونس خان کو جونیئر ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی ہے۔
سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
محمد یوسف کی پہلی اسائنمنٹ آٹھ سے سترہ دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر19 ایشیا کپ اور تیرہ جنوری سے چار فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگا۔