سن 1994 میں14 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار وینس ولیمز نے چار سال میں پہلی بار بڑی فتح حاصل کی ہے، 43 سالہ وینس ولیم نے 4 سال میں پہلی بار ٹاپ 20 میں موجود کسی پلئیر کو شکست دی ہے،وینس ولیمز نے دنیائے ٹینس کی 16 ویں رینک پلئیر کو 7-5 اور 4-6 سے شکست دی ۔
سنسناٹی ماسٹرز میں راؤنڈ آف 64 کے مقابلوں میں وینس ولیمز نے بڑی کامیابی سمیٹی اور راؤنڈ آف 32 کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
43 سالہ وینس ولیمز 7 بار عالمی چیمپئن بننے کے ساتھ ساتھ ٹینس کی دنیا میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں ، وینس ولیمز اس وقت ویمن ٹینس رینکنگ میں 533 ویں نمبر پر ہیں اور 2019 کے بعد پہلی بار اتنی بڑی کامیابی سمیٹنے پر بہت خوش ہیں۔