ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کا...

ایف آئی اے انکوائری ختم کرانے کے نام پر ایک کروڑ روپے لینے والا ملزم گرفتار

بارجز(بحری جہازوں)کی غیرقانونی کٹنگ کے معاملے پررجسٹرڈ انکوائری میں...

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہاب ریاض  کا کہنا ہے کہ لیگ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

وہاب ریاض نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ، کوچز اور اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وہاب ریاض نے لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وہاب ریاض نے 2020ء میں پاکستان کی آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کے خلاف نمائندگی کی۔وہاب ریاض نے 2011, 2015 اور 2019 والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

فاسٹ بولر نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی،وہاں ریاض نے 83 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں

وہاب ریاض نے 2008ء میں پاکستان کی جانب سے پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d