ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

وہاب ریاض پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر بن کر پنجاب کابینہ کے رکن برقرار رہیں گے

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کلیئرنس دے دی۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگراں کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کنٹریکٹ بھجوائے گا۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اس وقت ان کے پاس مشیرِ کھیل پنجاب کا قلم دان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے جنہوں نے ورلڈ کپ کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: