قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے عاقب جاوید کے بیان کا جواب دے دیا ہے ، گزشتہ دنوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے دوران پریس کانفرنس نسیم شاہ اور زمان خان کا موازنہ کرتے ہوئے زمان خان کو نسیم شاہ سے بہتر بالر قرار دیا تھا، جس کا جواب نسیم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دے دیا ہے۔
دوران انٹرویو جب ان سے عاقب جاوید کے بیان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ”میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں اچھا بالر ہوں، میں کسی سے اچھا نہیں ، سارے بالر مجھ سے اچھے ہیں ،میں نے کبھی فوکس نہیں کیا کہ مجھے فلاں سے اچھا ہونا ہے یا فلاں جیسا ہونا ہے،میری یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ میں نے اپنی ٹیم کیلئے وکٹ کب لینی ہے اورمیں خود کو کیسے بہتر کر سکتا ہوں “۔
نسیم شاہ ان دنوں سری لنکا میں موجود ہیں جہاں وہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ کولمبو سٹرائیکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔