Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اب ضد سے کام نہیں چلے گا، ہر ادارہ حد میں رہ کر کام کرے تو ملک بحرانوں سے نکل جائے گا، محمود اچکزئی

Published

on

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ انگریزی زبان کے مطابق BRAVO ہے ان سخت حالات میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بہت مبارک باد کا مستحق ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے فوراً بعد ہم پورے ملک کا دورہ کریں گے، ہم جلسوں کا آغاز کریں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے اسد قیصر کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ انگریزی زبان کے مطابق BRAVO ہے۔ان سخت حالات میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بہت بہت مبارکباد کا مستحق ہے۔ہم تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھیں یہ نہیں کہا کہ یہ کسی کا بھی حق نہیں تھیں۔ میاں نواز شریف کا نعرہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو اب میاں نواز شریف کی حکومت نے آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی۔ انکو اس سپیکر قومی اسمبلی کو فارغ کردینا چاہیے۔اب ضد سے کام نہیں چلے گا،ہماری تحریک کو فضل الرحمان اور جماعت اسلامی بھی سپورٹ کر رہی ہے۔ ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو پاکستان بحرانوں سے نکل جائے گا۔ان کا اقتدار ختم ہونے جارہا ہے ، مخصوص نشستیں آنے کے بعد ان کی دو تہائی اکثریت گئی، مولانا فضل الرحمان نے بھی نئے انتخابات کا کہا تھا اور اب بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی نئے انتخابات کا کہا ہے۔کئی سیاسی جماعتوں نے اس الائیسنس میں شامل ہونے کا کہا ہے۔ابھی ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج تسلیم کرلیا کہ یہ تاریخ کا متنازع ترین الیکشن ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا کہ وہ مزید کام کرے، سب سے بڑا اللہ ہے آج پاکستان میں پہلی مرتبہ طاقتوروں کو تھپڑ پڑا ہے،کہتے تھے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا باب ختم ہوگیا۔ الللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا،ہم صرف یہ کہتے ہیں ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلاؤ۔ محرم الحرام کے فوراً بعد ہم پورے ملک کا دورہ کریں گے ۔جلسوں کا آغاز کرینگے اور مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بنیں گے۔ سپریم کورٹ کے آج فیصلے پر پورا پاکستان آج فخر کر رہا ہے ۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین