Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کا تبادلہ،عبدالغفور انجم تعینات

Published

on

3 new officers were appointed in Adiala Jail

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا. 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اہم سماعت کے روز جیل افسران کو فوری طور پر سابقہ چارج چھوڑ کر نئی تعیناتی کا چارج لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کو سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا، قبل ازیں وہ فیصل آباد جیل میں بطور سپریٹنڈنٹ تعینات تھے جبکہ اسد وڑائچ کو سپریٹینڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کر دیا گیا۔

سپریڈنٹ ساجد بیگ سنٹرل جیل ساہیوال کو عبدالغفور انجم کی جگہ سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل جیل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گزشتہ شب جیل افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

یاد رہے اسد وڑائچ کی تعیناتی کے دوران پہلی مرتبہ اڈیالہ جیل میں 3 افراد کا قتل ہوا اور اس سے متعلق ایک مقدمہ جیل انتظامیہ کے خلاف بھی درج ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین