پاکستان
فیض حمید کی گرفتاری پر حیران ہوں، 2011 کے پراجیکٹ کے نقصان آج تک بھگت رہے ہیں، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے فیض حمید کی گرفتاری ’’معجزہ‘‘ قرار دے دی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جنرل (ر) فیض کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا ، اس معجزے پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں، یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا ، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی ، ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ کرے ہم بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں، غلط چیزوں کے ہمیشہ سے خلاف ہوں انہیں کنٹرول کیا جانا چاہیئے، 2024 کے دھرنوں سے سیاسی کھیل شروع ہوا،گندی سیاست نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا، دھرنوں، گندی سیاست کے نتیجےمیں دنیا کی 24 ویں معیشت 47 نمبر پر آگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ جوائنٹ سیکرٹری یوکے دورے کے دوران اہلخانہ ساتھ لےکرگیا، جوائنٹ سیکرٹری کی بیوی اور چار بچوں نے سیاسی پناہ لی، پارلیمنٹ کے افسران کو دفتر خارجہ آئندہ ویزا کے حوالے سے کوئی سہولت فراہم نہیں کرے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ویزوں کے حوالے سے سہولت بدستور فراہم کی جائے گی، ارکان پارلیمنٹ کی فیملی کو سہولت ملے گی دوستوں اور محلے داروں کو نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹ پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی ، حالیہ ایک دورے میں پانچ افراد غائب ہو گئے ، ایسی حرکات سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں