پاکستان
بیوروکریٹس اور فوجی حکام کو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، آئین کےتحت سب شہری برابر،سب پرایک جیساٹیکس لگایاجائے۔ٹیکس سےاستثنیٰ دینےکی ترمیم غیرقانونی قراردی جائے۔درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔
بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کے خلاف درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے۔بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ آئین کے تحت سب شہری برابر ہے ، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی میں بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں