پاکستان
تحریک انصاف کو وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، اے این پی
عوامی نیشنل پارٹی نے کہامخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، 8 فروری کے انتخابات کی شفافیت پر ہمارے تحفظات آج بھی برقرار ہیں۔
مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ فیصلہ کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا ہے ہم دہراتے ہیں کہ یہ تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ اور متنازعہ انتخابات تھے، یہ اداروں کی ہی ذمہ داری تھی کہ شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کا انعقاد کراتے ،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے ڈرامہ بازياں کیں،اے این پی پہلے ہی بتا چکی ہے کہ ان نشستوں پر حق انہی کا ہے جن کے اراکین اسمبلیوں میں ہیں،تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے ساتھ وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، آئینی ماہرین اس پر ضروری روشنی ڈالیں کہ جو معاملہ سپریم کورٹ میں تھا ہی نہیں اس کا فیصلہ کیسے کیا گیا؟
انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ میں بھی اصلاحات کی اشد ضرورت ہےانجینئر احسان اللہ خان نے کہاانصاف کی بجائے ذاتی پسند نا پسند کے فیصلے کرنے والوں کا بھی محاسبہ کرنا ہوگا،عدلیہ سمیت تمام اداروں کو اپنے آئینی دائرہ اختیار تک ہر صورت محدود ہونا ہوگا،کسی کی ایماء پر استعمال ہونے کی روش کو ہمیشہ کیلئے ترک کرنا ہوگا،جب تک آئین کی حکمرانی نہیں ہوگی ہم کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں