پاکستان
تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے،عمرایوب نےچیف الیکشن کمشنر سمیت صوبائی الیکشن کمشنرزسے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی، پاکستان میں جمہوری قوتوں کےلیے آج خوشی کا دن ہے۔
اسلام آباد میں عمرایوب ،شبلی فراز اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، عمر ایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں الیکشن کمشنر مستعفی ہوں۔
شبلی فراز نے کہا کہ جو مقدمات بنائے وہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے، عدالتیں انصاف دے رہی ہیں، فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سےلکھا جائے گا۔
پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت، آئین میں ترمیم کا راستہ رک گیا ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بار بار کہا آئین اور قانون کی بالادستی ضروری ہے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، اگلے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں الیکشن کمشنرمستعفی ہوں۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام لوگوں کی مشکور ہے، جمہوری قوتوں، پی ٹی آئی ورکرز، پاکستان کیلئے خوشی کا دن ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن بدنیتی کی بنا پر کلعدم قرار دیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ تحریک انصاف پارٹی تھی اور ہے، پی ٹی آئی نےملک بھر میں پارٹی ٹکٹ جاری کیے، حالانکہ ہمارے نمائندوں سےٹکٹ چھینے گئے۔ پی ٹی آئی ایک ہے اور ایک ہی رہےگی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی استقامت سےجیل میں ہیں تاکہ عوام کو حقیقی آزادی دلائی جا سکے، عمران خان نے پاکستان کی عوام کو جوڑ رکھا ہے، سارے مسائل کے حل کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ جو مقدمات بنائے وہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے، ہمارے خلاف ہر طرح کا حربہ استعمال کیا گیا۔عدالتیں انصاف دے رہی ہیں اور دے سکتی ہیں، ایک فیصلہ فروری میں عوام نے دیا دوسرا آج سپریم کورٹ نے دیا، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن کمیشن نے زیادتی کی، آج کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سےلکھا جائے گا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
tecktimes
جولائی 12, 2024 at 3:16 شام
Hi my family member I want to say that this post is awesome nice written and come with approximately all significant infos I would like to peer extra posts like this