ٹاپ سٹوریز
بلوچستان،خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کو کچل دیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26 اگست کو بلوچستان میں ایک دلخراش واقعہ ہوا،بلوچستان میں جو واقعات ہوئے اس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،ہمیں اجتماعی کوششوں سے بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے،ترقی کےراستے میں تمام رکاوٹیں دور کرنی ہیں،بلوچستان کے واقعات میں پاک فوج،ایف سی جوان،معصوم شہری شہید ہوئے،یہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں،دشمنوں نے ناپاک اسکیم بنائی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان،خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا ہے جسے کچلا جائےگا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں اس مرحلے کو عبور کریں گے،بلوچستان کے واقعات میں شہید ہونے والوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے گا اور ترقی کے راستے پر رواں دواں ہوں گے،ہمارے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی،2018 کے بعد اب پھر دہشت گردی نے ملک میں سر اٹھایا ہے،خارجی عناصر نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ان گھس بیٹھیوں کے منصوبے ہر صورت ناکام بنائیں گے،دہشت گردوں کا سر ہر صورت کچل دیں گے،ان شاء اللہ لیڈر شپ کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں