Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، آپریشن بلاتعطل، تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہئے، سعد رفیق

Published

on

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے پاکستان کےسیکیورٹی اداروں،ریاستی تنصیبات ،عبادت گاہوں اور بیگناہ لوگوں پر حملے کرنے اور بم پھاڑنےوالے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکے خاتمے تک انکے خلاف آپریشن بلا تعطل تسلسل سے جاری رہنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے PTI حکومت میں دہشت گردوں سے مذاکرات اور انہیں ڈھیل دینے کی باجوہ ڈاکٹرائن نے بیک فائر کیا اور
انہیں  دوبارہ قدم جمانے کا موقع ملا جبکہ افغانستان کی امارات اسلامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ ‏وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ذریعے پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کےان کیمرہ سیشن میں آپریشن عزم استحکام بارے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے،سیاسی قیادت سے مکالمہ اورانکی تائید آپریشن کی کامیابی کیلئے اہم ہے۔سیاسی قیادت داخلی جھگڑوں سے بالاتر ہو کر ریاستی مفاد میں قدم بڑھائے، جیسا کہ عمران حکومت کے دوران اس وقت کی اپوزیشن نے قومی معاملات پر ریاست کی مدد کی ۔واضح کر دیا جائے کہ اس آپریشن کا دائرہ کار ایک صوبہ نہیں بلکہ پورا پاکستان ہوگااور نشانہ Jet Black Terrorist ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین