Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سب سے مہنگا پرمٹ حاصل کرنے والے امریکی نے مارخور کا شکار کر لیا

Published

on

امریکی شہری ڈیرن جیمز مل مین نے پرمٹ حاصل کرنے کے بعد چترال میں مارخور کا شکار کرلیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق شکاری نے شکار کا پرمٹ دو لاکھ بتیس ہزار ڈالر میں حاصل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شکار کئے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا پرمٹ اکتوبر میں بولی کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا، جو تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین