پاکستان
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، پچھلے دو برسوں کی نسبت زیادہ مشیات پکڑی گئی
جون 2022 سے جون 2023 پاکستان کے لئے "غیر قانونی منشیات کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کی ریاست” کے طور پر انتہائی اطمینان بخش سال رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف انسدادِ منشیات کا اولین ادارہ ہونے کے باعث دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر انسداد منشیات کی قومی کوششوں کو ہر اول دستے کے طور پر جاری رکھا۔ تمام قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 266 میٹرک ٹن منشیات قبضے میں لی گئیں جن میں سے اے این ایف نے صلاحیت کے مسائل اور بجٹ کی معاونت کے حوالے سے بھاری مشکلات کے باوجود منشیات کی ضبطگی میں 59 فیصد حصہ ڈالا۔جون 2022 تا جون 2023 کے دوران اے این ایف نے کل 1678 مقدمات درج کر کے 1652 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جبکہ مختلف اقسام کی 157.551 میٹرک ٹن منشیات قبضے میں لیں جس میں 4379.103 کلوگرام میتھ، 207.561 کلوگرام ایمفیٹامائن، 492.094 کلوگرام نشہ آور گولیاں، 32312.061 لیٹر مختلف اقسام کے ممنوعہ کیمیکل شامل ہے۔ مزید برآں مذکورہ دور کے دوران 61781.257 کلوگرام چرس، 43197.508 کلوگرام افیون، 9316.695 کلوگرام ہیروئن، 5459.8 کلوگرام مارفین، 11.249 کلوگرام کوکین اور 3374.103 کلو گرام دیگر منشیات قبضے میں لی گئیں۔ اس کے مقابلے میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 70891 مقدمات درج کر کے 75095 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 108.566 میٹرک ٹن منشیات قبضے میں لی۔
ہوائی اڈوں، سمندری بندرگاہوں، ڈرائی پورٹس، اور بارڈر ٹرمینلز پر مستقل تعیناتی کے نتیجے میں اسٹریٹجک واقفیت برقرار رکھتے ہوئے، اے این ایف بین الصوبائی حدود میں باقاعدہ کارروائیوں اور شہری مراکز کو محفوظ بنانے کے لئے منشیات کی اسمگلنگ میں خاطر خواہ مداخلت کرتی رہی ہے۔ بین الاقوامی پروازوں، کارگو اور کنٹینریز ٹریفک پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ تاہم، یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ کیمیائی منشیات کی ضبطگی 2021 اور 2022 کے مقابلے میں دوگنا رہی۔
اے این ایف لیکچرز، سیمینارز، واکس اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی شکل میں ملک بھر میں آگاہی پروگراموں کے ذریعے منشیات کی طلب میں کمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے۔ اے این ایف کے بحالی مراکز میں 1879 منشیات کے مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ موجودہ سال میں کراچی میں دو مزید بحالی مراکز (ملیر اور منگھوپیر) کو تشکیل دے کر آپریشنل بنایا گیا ہے۔
اے این ایف کی جانب سے سال 2023 میں اب تک بین الاقوامی ہم منصبوں کے اشتراک سے 8 میری ٹائم آپریشنز کئے گئے ہیں۔ کل 18.33 ٹن منشیات جس میں 13.275 میٹرک ٹن چرس، 3.3 میٹرک ٹن ہیروئن اور 1.6982 میٹرک ٹن میتھ امفیٹامائن (آئس) قبضے میں لی گئی۔ یہ کارروائیاں اے این ایف کی جانب سے میری ٹائم بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات پر کھلے سمندر میں کی گئیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور