تازہ ترین
فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر فوج مذاکرات کی خواہش کااظہار کردیا،عمرن خان نے کہا ہے کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی میں بانی پی ٹی آئی نے فوج پر الزامات پر بھی یوٹرن لے لیا اور کہا، فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے صرف تنقید کی ہے، ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا کہ ہمیں نہ سکھائیں کہ فوج نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ فوج پر تنقید اس لیے کی کہ گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے اورتنقید جمہوریت کا حسن ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی حالیہ باتوں سے لگ رہا ہے کہ آپ فوج سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ نے اسی فوج اور اس کے سربراہ پر الزامات عائد کیے؟ جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے فوج پر کبھی الزام نہیں لگائے میں نے صرف تنقید کی ہے اور ہمیں یہ بھی نہ سکھائیں کہ فوج نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی، ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے پیچھے جنرل ضیاء تھا۔ سقوط ڈھاکہ کے پیچھے جنرل یحییٰ خان کا ہاتھ تھا۔آپ ظلم بند کریں۔فوج پر تنقید بند کر دیں گے۔
ایک صحافی نے کہا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور انہی سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟۔ عمران خان نے جواب دیا کہ ایس آئی ایف سی کیا ہے؟،محسن نقوی کون ہے؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، محسن نقوی انہی کا تو نمائندہ ہے، وہ یہاں انہی کے ذریعے پہنچا۔ محمود خان اچکزئی کو ہم نے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا،دوسری طرف سے کوئی نام سامنے آتا تو ہم بات کرتے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایسی باتیں سامنے آرہی ہیں کہ آپ اور آپ کی پارٹی کے کچھ لوگ محمود خان اچکزئی پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پر ہمارا پورا بھروسہ ہے۔
ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کہتے ہیں کہ محسن نقوی انکا نمائندہ ہے،اگر ادھر سے محسن نقوی کو مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو اپ مذاکرات کریں گے؟ جواب میں عمران خان نے کہا کہ ظلم کرانے والے محسن نقوی سے کبھی بات نہیں ہوگی، یہ ظل شاہ کی موت کے ذمہ دار ہیں، یہ بیرون ملک کہیں نہیں جاسکے گا،باہر ممالک میں تشدد سے نفرت کی جاتی ہے۔مریم نواز فاشسٹ ہے، وہ باپ کے چوری کے پیسوں پر ایسے پلی ہے جیسے شہزادی ہو، مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو اسی لئے رکھا ہوا ہے کہ اس نے پی ٹی ائی پر ظلم کیا ہے، مذاکرات کے لئے پہلا مطالبہ ہے چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے، مذاکرات کے لئے دوسرا مطالبہ گرفتار کارکنان کی رہائی اور مقدمات کا خاتمہ ہے۔ تیسرا مرحلہ ملک بچانے کا ہے جو صاف شفاف الیکشن کے بغیر ممکن نہیں ، مولانا فضل الرحمن نے اسمبلیوں سے استعفی کی جو بات کی ہے وہ تیسرے مرحلے کی بات کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ کو کہوں گا کہ آج ہی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت کریں، حالات یہ ہیں کہ میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی بل 40 ہزار ایا ہے، بجلی کے بلوں اور ٹیکسسز میں ہوشربا اضافہ پر جماعت اسلامی کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے نکلنے والے بلوچ عوام کی بھی حمایت کرتا ہوں۔بلوچستان میں لوگوں کو غائب کرنا ظلم ہے،حکومت ہوش کرے،بلوچ عوام میں بہت زیادہ نفرت پھیل رہی ہے۔ہمارے 25 ورکر اب تک غائب ہیں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ احمد جنجوعہ کو گھر سے گرفتار کرکے دہشتگرد بنا دیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں چیف جسٹس اسلام اباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے، جسٹس عامر فاروق مجھے ٹیریان کیس میں پھنسانا چاہتا تھا، میرے اور اہلیہ کے سارے کیسز عامر فاروق کیوں سنتا ہے؟ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو عامر فاروق نے اسے درست قرار دیا، عامر فاروق سے گذارش یے کہ انصاف کے اصولوں کے تحت میرے مقدمات سے الگ ہو جائے،ہائیکورٹ میں اور بھی ججز ہیں کسی اور کو کیسز دے دیں۔
عمران خان نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں ہماری بے گناہی سی سی ٹی وی میں چھپی ہے۔ اگر 9مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں۔28سالہ جدوجہد میں کبھی توڑ پھوڑ کی بات نہیں کی۔ ساری پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے،ابھی صوابی میں جلسہ کر رہے ہیں اگلا جلسہ اسلام اباد میں کریں گے،ہم نہیں چاہتے انتشار ہو۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت سے ہم کیا مذاکرات کریں،پی پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47والے ہیں۔حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی ائی اور فوج کی لڑائی لڑوا کر ہماری جماعت ختم کروائیں۔ یہ دونوں جماعتیں سمندر میں ڈوب رہی ہیں اور جوتے کے سہارے لٹک رہی ہیں جس پر 9مئی کا ٹیگ لگا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نیب پراسیکیوٹر سے گزشتہ روز مانگی گئی معافی سے مکر گئے اور کہا کہ میں نے نیب پراسیکیوٹر سے معافی نہیں مانگی یہ کہا تھا کہ آپ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، نیب والے نااہل ہیں یا بے ضمیر ہیں، نیب کی وجہ سے میں ایک سال سے جیل میں ہوں، جس ادمی کو گھر سے نکالا اسی کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا دیا گیا، میرے اوپر 2 سو مقدمات درج کرنے پر دنیا انکا مذاق اڑا رہی ہے،۔
عمران خان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا،اس کی 3 پسلیاں ٹوٹیں، میں ان کی جدوجہد کی تعریف کرتا ہوں، اضافی ججز اپنے مرضی کے فیصلوں کے لئے تعینات کئے جا رہے ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں