Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کی آمد جاری،55 ہزار جانور پہنچادئیے گئے

Published

on

نادرن بائی  پاس کیٹل منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، اب تک لائے گئے جانوروں کی تعداد55  ہزارہوگئی،مختلف شہروں سے آنے والے بیوپاری ٹرکوں اور بڑے بڑے ٹرالرمیں اپنے جانورلاد کرکیٹل  منڈی کارخ کررہے ہیں۔

قربانی کاجانورپسندکرنے کے لیے شہریوں نے بھی کاروں اورموٹرسائیکل پرسوارہوکر کیٹل منڈی کارخ کرلیا۔دن ہویارات کاکوئی پہر لوگوں کی جوق درجوق آمدکاسلسلہ بھی جاری ہے۔

قانون نافذکرنے والے اداروں نے کیٹل منڈی کے اطراف تمام راستوں پرسیکورٹی سخت کردی،کیٹل منڈی کے700 ایکڑ رقبے میں سے پارکنگ کے لیے 50 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے۔

شہری 6ہزار روپے اداکرکے گاڑی اور3500 روپے میں موٹرسائیکل کا مہینے بھر کا پاس بنواکر کیٹل منڈی کے اندر باآسانی آمدورفت کرسکتے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پرگاڑی اورموٹرسائیکلیں پارکنگ ایریامیں کھڑی کرکے پیدل منڈی کاگشت کرنے والے شہریوں کوایکدن گاڑی پارک کرنے کے100  روپے اور موٹرسائیکل کے 50روپے اداکرنے ہوں گے اورپرچی اپنے پاس محفوظ رکھنا ہوگی تاکہ کسی پریشانی کاسامنانہ ہو۔

پارکنگ کے لیے 50 ایکٹررقبہ مختص کرکے خفیہ کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمرہ سے ان کی خفیہ نگرانی بھی کی جارہی ہے،کیٹل منڈی نادرن بائی  کے ترجمان یاوررضا چاولہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لیے قائم عارضی کیٹل منڈی میں قربانی کا جانور خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں کو تمام سہولیات میسرہیں اوروہ محفوظ طریقے سے اپنی فیملیز کے ہمراہ یہاں آسکتے ہیں۔

یاور رضا چاولہ نے کہاکہ کیٹل منڈی میں 7 لاکھ قربانی کے جانوروں کوکھڑاکرنے کی گنجائش موجود ہیں اور اسی تعداد کو مدنظررکھتے ہوئے ہم نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے کر کیٹل منڈی کوفنکشنل کردیاگیاہے۔

مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے جاچکے ہیں جس جگہ ہمیں پانی نظرآیا اسے ڈنکی پمپس  کے ذریعے فوری نکاس کردیاجائے گا،ترجمان  نے بتایا کہ جانوروں کومختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے نہ اسپرے کیا جاتا ہے۔ بلکہ مختلف شہروں سے آنے والے جانوروں کی طبی معائنہ بھی کیاجارہاہے جس کے مارشیلنگ ایریامیں لائیواسٹاک کی ٹیمیں موجودہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین