Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور اور کراچی کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

Published

on

لاہور کا فضائی معیار آج صبح بھی خطرناک درجے تک مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کی فضا میں آلودگی 306 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

اے کیو آئی کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی آج انتہائی مضرِ صحت ہے۔کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں فضا میں آلودگی 237 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 383 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

آلودگی کے باعث بیمار ہونے سے بچنے کے لیے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ صبح میں گھر سے باہر کی جانے والی ورزش سے اجتناب کریں۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ گھر کے کھڑکی، دروازے بند رکھیں تاکہ مضرِ صحت ہوا گھر میں نہ آئے، گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک لگائیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین