Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

برازیلین فٹبالر کا الہلال سے معاہدہ، 2 سال میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملیں گے

Published

on

برازیلین فٹبالر اور پی ایس جی کے سپر سٹار نیمار جونئیر نے سعودی پر و لیگ کے کلب الہلال سے معاہدہ کر لیا ہے،تاہم فرنچ کلب پی اسی جی کی جانب سے اس معاہدے کے حوالے سے کوئی خبرسامنے نہیں آسکی جبکہ سعودی میڈیا کے مطابق پی ایس جی کے سٹرائیکر نیمار جونئیر نے 2 سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

نیمار جونئیر نے 2017 میں فرنچ کلب پی ایس جی سے معاہدہ کیا ، 2017 میں 242 ملین ڈالرز کی ریکارڈ ٹرانسفر کے بعد نیمار نے بارسلونا کو خیر آباد کہہ کر فرنچ کلب پی ایس جی سے معاہدہ کیا تھا۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق 31 سالہ نیمار نے سعودی کلب سے 175 میلن ڈالرز کا 2 سالہ معاہدہ کر لیا ہے اور جلد ہی انہیں شائقین کے سامنے بادشاہ فہد کے اسٹیڈیم میں پیش کیا جائے گا،الہلال کے کوچ جیارج جیسوس نیمار کو نمبر 10 جرسی میں دیکھنا چاہتے ہیں  ۔

برازیلین فٹبالر نے پی ایس جی کی نمائندگی کرتے ہیں 173 میچوں میں 118 گول اسکور کئے اور 5 بار فرنچ فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین