Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

برطانیہ کا پاکستان کے ہوائی اڈوں کی سکیورٹی پر اظہار اطمینان

Published

on

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے وفد نے پاکستانی ہوائی اڈوں کا سیکورٹی آڈٹ مکمل کرلیا،ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کی محکمہ ٹرانسپورٹ کی چندروز قبل پاکستان آنے والی ٹیم سیکیورٹی آڈٹ مکمل کرنے کے بعد واپس برطانیہ روانہ ہوگئی، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا پاکستان کے ائیرپورٹ پر سیکورٹی سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

برطانوی ٹیم نے اسسمنٹ پروگرام کے تحت ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا،سول ایوی ایشن سول اتھارٹی ٹیم نے برطانوی ٹیم کو ایئرپورٹس پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایرپورٹس پر سیکیورٹی ،فلائٹ کچن،گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیکورٹی آڈٹ کیا، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کے دورے کا مقصد اسلام آباد،لاہور اورکراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا اورموثر بنانا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین