تازہ ترین
بجلی قیمتوں اور کیپسٹی چارجز پر کاروباری برادری قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے، صدر زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سب کیلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا،کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابل عمل حل تیار کرنے کیلئے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے ، کمیٹی شعبہ توانائی کے مسائل کے حل کیلئے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ وفد نے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات میں تاجروں اور 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا ، حکومت، عوام، تاجر برادری ، پیداواری کمپنیوں سمیت سب کیلئے سودمند حل تلاش کیا جانا چاہیے ،متفقہ حل تیار کیا جائے تاکہ کسی سٹیک ہولڈرکو نقصان نہ ہو۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں،ادراک ہے کہ مہنگے خام مال ، توانائی اور ایندھن کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام، صنعتوں ، زراعت اور برآمدات کے شعبے پر بوجھ پڑ رہا ہے ، توانائی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔
اعجاز گوہر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے درخواست ہے کہ توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کریں ۔صدر مملکت پاکستان کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔
صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل ، متعلقہ حلقوں کے سامنے معاملہ اٹھانے میں تعاون کا یقین دلایا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی