پاکستان
اسلامی نظریاتی کونسل نے قادیانیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے میں مبہم شقوں کی نشاندہی کردی
اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے فیصلے میں قادیانیوں سے متعلق مبہم شقوں کی نشاندہی کردی۔
اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا کہ اجلاس میں قادیانیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا کونسل کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ مبہم شقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فیصلے کو جامع بنانے کے لیے تجاویز پیش کردی ہیں۔ تجاویز سپریم کورٹ میں پیش کردی جائیں گی۔
قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ فیصلہ ریویو پٹیشن کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کو رائے کے لیے بھیجا گیا تھا، کونسل نے فیصلے کی ان شقوں کی نشاندہی کی جن سے ابہام پیدا ہوا۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جس ابہام کی نشاندہی ہوئی ہے وہ کیا ہے؟ جس پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
قبلہ ایاز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آیات کا دیا گیا حوالہ برمحل نہیں۔
چیئرمین نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ اس کونسل کا آخری اجلاس تھا،12اراکین کی رکنیت ختم ہو رہی ہے،کونسل نے اپنے آخری اجلاس میں قادیانیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔
اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون جتنی آزادی جس کو دیتا ہے وہی ملنی چاہیے، قادیانی غیر مسلم ہیں اور مکہ مدینہ نہیں جاسکتے، بہت سے ممالک میں بھی قادیانی غیر مسلم ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ خاتون کے عربی زبان سے ملتے جلتے لباس والے معاملے میں مسلم اور غیر مسلم نے اچھا کردار ادا کیا، پولیس فورس کو کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی کو پوری قوم کی ہیرو رہنے دینا چاہیے، چند خواتین لاہور واقعے پر نامناسب راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی