ٹاپ سٹوریز
ملک کے پاس ڈالر کم رہ گئے،روس سے یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل بارٹر پر منگوانے کا منصوبہ

پاکستان کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف چار ارب 9 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر بھی شمار کر لیے جائیں تو 9 ارب 51 کروڑ ڈالر بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ایک ماہ کی درآمدات کے لیے بھی رقم پوری نہیں۔
زرمبادلہ ذخائر کی اس حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بزنس ٹو بزنس ( بی 2 بی) بارٹر ٹریڈ میکنزم 2023 منظور کیا ہے، یہ آرڈر یکم جون کو منظور کیا ہے، اس آرڈر کے تحت پاکستان ہمسایہ ملکوں ایران، افغانستان کے علاوہ روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کرے گا۔
اس بارٹر ٹریڈ کا مقصد ڈالرز کی بچت ہے، ان ملکوں کے ساتھ تجارت اشیا کے بدلے ہوگی،اس اقدام سے حکومت ادائیگیوں کے عدم توازن پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، اور مہنگائی پر بھی قابو پانا چاہتی ہے جو اس مئی میں 38 فیصد تک پہہنچ گئی۔
ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں میں ایک ہفتے کے دوران 21 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی ذخائر نو ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے ذخائر 4 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ کی سطح سے گر کر 4 ارب 9 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 42 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جو گذشتہ ہفتے پانچ ارب اور پچاس کروڑ ڈالر سے زائد تھے
پاکستان نے اپریل میں روس کے ساتھ تیل خریداری کا پہلا معاہدہ کیا تھا، تب واضح نہیں تھا کہ ادائیگی کس طرح کی جائے گی، وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ اگر پہلی ٹرانزیکشن ٹھیک رہی تو روس سے تیل کی درآمد ایک لاکھ بیرل یومیہ تک جا سکتی ہے۔
پچھلے سال پاکستان کی تیل خریداری ایک لاکھ 54 ہزار بیرل یومیہ رہی،یہ اعداد و شمار روئٹرز نے ایک اینالیٹک فرم سے لیے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق مئی میں پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شکایت کی تھی کہ ملک میں فروخت ہونے والے ڈیزل کا 35 فیصد ایران سے سمگل شدہ ہے۔
حکومت نے ملک سے آٹا، گندم، کھاد کی افغانستان کو سمگلنگ روکنے اور سمگلرز پر کریک ڈاؤن کے احکامات بھی دیئے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین11 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور