Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عدالت سیاسی جماعتوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Published

on

سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے از خود نوٹس لیا جائے،،سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے،موجودہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کیلئے سپریم کورٹ کردار اد کرے،درخواست میں بانی پی ٹی آئی،میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست انجینئر قاضی محمد سلیم نے دائر کی،درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے،آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موجودہ غیر یقینی کی صورتحال ملک کیلئے خطرہ ہے،موجودہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کیلئے سپریم کورٹ کردار اد کرے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی،میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. celebio

    جولائی 25, 2024 at 7:59 شام

    My brother suggested I might like this blog He was totally right This post actually made my day You can not imagine simply how much time I had spent for this info Thanks

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین