پاکستان
کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ، پلاسٹک کے نوٹ لانے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، گورنر سٹیٹ بینک
حکومت نے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔کاغذی نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ لانے کی منظوری کابینہ سےلی جائےگی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں رکن کمیٹی محسن عزیز نے تجویز دی پانچ ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں،اس میں بھی پانچ ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے۔
رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ پانچ ہزار کا نوٹ ختم ہونا چاہیے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا تھا۔ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے،اس حوالے سے پہلے بھی تجاویز آتی رہی ہیں مگر اس تجویز کو نہیں مانا گیا۔اسی لئے ابھی ہم جو نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں اس میں بھی پانچ ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے۔
رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر گیارہ فیصد پر آگئی ہے،اگر یہ اعدادوشمار درست ہے تو پھر اسٹیٹ بینک کی شرح سود کن ہوکر سنگل ڈیجٹ ہر آجانی چاہیے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کے اعداد و شمار تو ٹھیک ہیں،پلاسٹک کے نئے نوٹ لانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی،پلاسٹک کرنسی کیلئے دیکھا جائے گا کہ اسکی عمر کیا ہے اسکی فی نوٹ لاگت کیا ہے اور سیکورٹی فیچر کس قدر پائیدار اور طویل ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ابھی ہم نے ٹیسٹ کرنا ہے اسی لئے ابتدائی طور پر ایک نوٹ پلاسٹک کرنسی میں متعارف کروانا چاہ رہے ہیں،اگر یہ نوٹ پائدار اور اسکے سیکورٹی فیچر لانگ ٹرم ہوئے تو ہم متعارف کروائیں ورنہ یہ شائد قابل عمل نہ ہو۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں