Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کا کیس فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی، وفاقی وزیر قانون

Published

on

The Chief Justice does not want to extend the term of office, it is not appropriate to talk about it again and again, Federal Law Minister

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جوائںٹ سیشن میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا، حکومت کسی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سیکڑوں بل پہلے سے موجود ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر انہوں ںے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیف جسٹس کی توسیع ہوگی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ مجھے نہیں کرنا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل یا سول عدالت میں کیس چلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ میرا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین