ٹاپ سٹوریز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب گرانٹ کی منظوری دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر برآمد کرنے اور عزم استحکام آ پریشن کے لئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر مملکت اقتصادی احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ای سی سی نے درج ذیل شرائط کے ساتھ مزید 0.100 ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی۔
چینی کی برآمد کے دوران پیش آنے والی طریقہ کار میں تاخیر کے پیش نظر متعلقہ کین کمشنر کی طرف سے کوٹہ مختص کرنے کی تاریخ سے چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت 45 دنوں سے بڑھا کر 60 دن کی جائے گی۔افغانستان کی صورت میں برآمدی رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے پیشگی وصول کی جائے گی تاہم ایل سی کی صورت میں برآمدی رقم دیگر مقامات پر چینی کی برآمد کے لیے ایل سی کھولنے کے 60 دنوں کے اندر اجازت دی جا سکتی ہے۔
چینی کی خوردہ قیمت کے معیار کو چینی برآمد کرنے کی اجازت سے الگ کیا جا سکتا ہے کیونکہ خوردہ قیمت براہ راست شوگر ملوں کے کنٹرول میں نہیں ہےاور چینی کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کاشتکاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں برآمدی کوٹہ کو منسوخ کرنے کی شرط کا اطلاق پی ایم ایس اے کی بجائے صرف نان کمپلائنٹ ملوں پر ہوگا۔
مزید برآں ای سی سی نے ماہانہ بنیادوں پر مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ 2 ماہ کے اندر اس شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع چینی پالیسی تیار کرے۔ای سی سی نے درج ذیل تکنیکی ضمنی گرانٹس پر بھی غور کیا اور اسے منظور کیا۔ وزارت داخلہ کو فر نٹئیر کور کے حق میں 276.250 ملین روپے ،فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کو ریکوڈک پروجیکٹ سکیورٹی چارجز کی ادائیگی کی مد میں 1951.995 ملین ، آ پریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے ۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں