تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرادی
الیکشن کمیشن نے 29 ستمبر کو اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں سماعت کی۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ انتخابات کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں، اگلے دو ہفتوں میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی، اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو سی ایم دائر کردی جائے، ایم سی آئی کی آمدن اور اخراجات کی مکمل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی گئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا کیا اسٹیٹس ہے، الیکشن ایکٹ سے متعلق کوئی بل پراسسس میں ہے؟
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ بل پراسس میں ہے، کیبنٹ سے بھی ہوگیا ابھی پارلیمنٹ میں پیش ہونا ہے، نشستوں سے متعلق معاملہ وزیر اعظم کو دوبارہ بھجوایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ڈائریکٹ الیکشن ہوسکتا ہے لیکن ایم سی آئی کا نہیں ہوسکتا جب تک نشستوں کا معاملہ حل نہیں ہوتا، عدالت نے کہا کہ ایم سی آئی تیار ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار وفاقی حکومت کا کیا اسٹیٹس ہے، شیڈول کب دیں گے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ میٹنگ میں ایک ہفتہ کا وقت دیا تھا، کل دوبارہ یاد دہانی کروائی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگست کے پہلے ہفتہ میں شیڈول دیں گے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لوکل گورنمنٹ اسمبلی کے بغیر پراپرٹی ٹیکس معاملات ہوسکتے ہیں، اصل مسئلہ ترمیم کا ہے، وفاقی حکومت ہی معاملات کو دیکھے گی اس کے بعد معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔
بعد ازاں، الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 ستمبر کو اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی، کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں