Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گا

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق ،الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے نظر ثانی اپیل کی تیاری کرلی ہے۔الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گا۔الیکشن کمیشن آزاد ارکان کو 15 دن کا وقت دینے پر اعتراض عائد کرے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اپنے اختیارات کا سپریم کورٹ میں دفاع کرے گا،الیکشن کمیشن آزاد ارکان کو 15 دن کا وقت دینے پر اعتراض عائد کرے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین میں آزاد امیدواروں کو تین دن دیے گئے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں 15 دن کا وقت دیا گیا،ریٹرننگ افسران کو پارٹی ٹکٹ جمع نہ کرانے والے امیدوار کیسے تحریک انصاف کے ہو سکتے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صرف کاغذات نامزدگی میں تحریک انصاف لکھنا پارٹی کا امیدوار نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام بھی اپیل کا حصہ ہو گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی دستخط اتھارٹی سے متعلق ابہام دور کرنے کے لیے پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ابہام پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین کے بیان حلفی اور پارٹی وابستگی فارم کی سکروٹنی بھی شروع کر دی،سپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی سکروٹنی کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی کے دستخط کا جائزہ لیا جائے گا،ضرورت پڑنے پر کمیٹی آزاد ارکان کو بیان حلفی کی تصدیق کے لیے طلب کرے گی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Bônus de caça-níqueis

    اگست 7, 2024 at 8:18 صبح

    I am not sure where youre getting your info but good topic I needs to spend some time learning much more or understanding more Thanks for magnificent info I was looking for this information for my mission

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین