تازہ ترین
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت بل 2024 قومی اسمبلی سے منظور، یونین کونسل نمائندوں کی تعداد بڑھادی گئی
قومی اسمبلی میں ”وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2024“ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل کے تحت یونین کونسل سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2024 وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نزیر تارڑ نے پیش کیا۔
ترمیمی بل کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔
اس سے پہلے یونین کونسل میں صرف چیئرمین و وائس چیئرمین کے عہدے تھے۔ تاہم، اب ترمیم کے مطابق موجودہ بل میں چیئرمین و وائس چیئرمین کے ساتھ ساتھ پندرہ مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے۔
یونین کونسل میں چیئرمین و وائس چیئرمین کے علاوہ نو ممبرز یونین کونسل بھی منتخب کئے جائیں گے۔
نئی ترمیم کے تحت یونین کونسل سطح پر ایک کسان یا مزدور، ایک اقلیت اور ایک نوجوان بھی منتخب کیا جائے گا۔
یونین کونسل کی سطح پر تین خواتین بھی منتخب کی جائیں گی۔
یونین کونسل کی سطح پر کل پندرہ نمائندے ووٹ لے کر منتخب ہوں گے۔
بل کے متن میں کہا گیا کہ یوسی سطح پر زیادہ افراد کی نمائندگی دینے سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہوگی، جتنے زیادہ بلدیاتی نمائندے یوسی سطح پر ہوں گے اتنے زیادہ عوام سے رابطے میں رہیں گے۔
بل کے مطابق جنرل سیٹوں پر امیدواروں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ جنرل کونسل کے امیدواروں کے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد یونین کونسل کا سیکرٹری اجلاس بلائے گا۔ سیکرٹری اجلاس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔
بل کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں جاری کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی مدت 14 فروری 2021 کو ختم ہوگئی تھی۔ الیکشن ایٹ کی شق 219 کے تحت چار ماہ میں انتخابات کرانا ضروری لازمی ہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں