Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید اور کیپٹن احمد شہید کی نماز جنازہ ادا، صدر اور اعلیٰ فوجی قیادت شریک

Published

on

لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، صدر آصف زرداری، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدرکی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں صدر آصف زرداری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سینئر فوجی اور سول افسران اور شہداء کے لواحقین بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

اس مو قع پر صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصولوں کو برقراررکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانی غیرمتزلزل عزم کی مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن کے سپوتوں نے ملکی دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

نمازجنازہ کے بعد شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردی گئیں۔

شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں افسران سمیت سات جوان شہید ہو گئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین