Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

حکومتی وفد کی دھرنے کے مقام پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات، کل مذاکرات کے وقت اور مقام کا تعین کریں گے، لیاقت بلوچ

Published

on

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی قیادت میں حکومتی وفد جماعت اسلامی کی قیادت سے مذاکرات کے لیے لیاقت باغ میں دھرنے کے مقام پر پہنچا۔حکومتی مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈاکٹر فضل چودھری شامل تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پر امن احتجاج ان کا حق ہے، ان سے بات کرنے آئے ہیں،مل جل کر اس ملک کے مسائل کو حل کرنا ہے،حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لیے نیک نیتی سے کام کررہی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 2018 میں یہ حالات نہیں تھے جو 2022 میں ہمیں ملے،ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہم ان سے بات کریں گے، عوام کا وہی درد ہم رکھتے ہیں جو یہ رکھتے ہیں،ہم بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کریں گے۔سیاست اور جمہوریت میں تمام مسائل کا حل بات چیت میں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو کہ حکومت سے مذاکرات کریگی،کمیٹی میں لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، فراست شاہ اور نصر اللہ رندھاوا شامل ہیں۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتی وفد نے مذاکرات کی دعوت دی ہے،کل مذاکرات کے وقت اور جگہ کا تعین کریں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کے دھرنے سے روانہ ہوئی تو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، وزیر اطلاعات کے ہمراہ ان کی گاڑی میں  ساتھ تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین