Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود لاہور پہنچ گئے،گیری کرسٹن کو چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلایا ہے،گیری کرسٹن کو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے فیصلوں کی مشاورت کیلیے بلایا گیا ہے۔

گیری کرسٹن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی جمع کراچکے ہیں،رپورٹ میں ہیڈ کوچ نے کئی سوالات اٹھائے تھے۔

قومی ٹیم میں مستقبل میں تبدیلیوں کیلیے دونوں کوچز کی چئیرمین پی سی بی سے ملاقات طے ہے،مستقبل میں تبدیلیوں کیلیے چئیرمین پی سی بی نے سابق کپتانوں کو بھی بلایا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین