Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ججوں کی نیت کچھ اور تھی، کارکنوں کاجذبہ دیکھ کر سماعت 8دن بعد رکھ لی، پھرآئیں گے، فضل الرحمان، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Published

on

حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا، مولانا فضل الرحمان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ججوں کی نیت کچھ اور تھی آپ کا جذبہ دیکھ کر 8 دن بعد پھر سماعت ہو گی۔

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کا دھرنا ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی بار ایک دن کے نوٹس پر آ جائیں گےy, ہم عدالت کی قدر ومنزلت بحال کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت کے جانبدارانہ فیصلے قبول نہیں۔ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہوئی ہے۔جانبدار جج اپنی حیثیت کو مجروح کر رہے ہیں۔ سیاست صرف سیاست دانوں کا کام ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں، چیف جسٹس صاحب آپ نے کتنا مس کنڈکٹ کیا ہے۔ وزیراعظم نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت پر ناجائز ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو عوام کی پارلیمنٹ اُس کا تحفظ کرے گی مگر تمہیں اپنے تحفظ کی جگہ نہیں ملے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین