ٹاپ سٹوریز
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کو غیرقانونی قرار دے دیا، عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار
سائفرکیس میں 29 اگست کے جیل ٹرائل کورٹ کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔اسلام آبادہائی کورٹ نے مجفوظ فیصلہ سنادیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے 29 اگست کے جیل ٹرائل کورٹ کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا،عمران خان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا گیا۔
اس سے پہلے دوران سماعت عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہ جیل ٹرائل کے لیے طریقہ کار موجود ہے، جج کو جیل ٹرائل کے لیے وجوہات پر مبنی واضح آرڈر پاس کرنا چاہیے، اس کے بعد چیف کمشنر کی درخواست پر وفاقی حکومت کی منظوری کا مرحلہ آتا ہے، وفاقی حکومت کابینہ سے منظوری لے تواس کے بعد ہائی کورٹ کو آگاہ کرنا ضروری ہے، اگر مان بھی لیا جائے کہ پراسس کا آغازٹرائل کورٹ جج نے کیا توآگے طریقہ کار مکمل نہیں ہوا، جیل ٹرائل کیلئے منظوری وفاقی کابینہ نے دینی ہوتی ہے، اس کیس میں 12 نومبرسے پہلے وفاقی کابینہ کی منظوری موجود ہی نہیں، جج کو جیل ٹرائل سے متعلق جوڈیشل آرڈر پاس کرنا چاہیے، جوڈیشل آرڈر میں فائنڈنگز بھی دینی چاہیے، ابھی تک ایسا کوئی آرڈر موجود نہیں، یہ اس کیس میں سب سے بنیادی غیرقانونی اقدام ہے، اب وفاقی کابینہ نے منظوری تو دے دی لیکن بنیادی جوڈیشل آرڈر موجود ہی نہیں۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سائفر کیس میں ابھی تک جیل ٹرائل کی تمام کارروائی غیرقانونی ہے، اگر مستقبل میں بھی جیل ٹرائل کرنا ہے تو جوڈیشل آرڈر لائیں، کابینہ سے منظوری لیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ سائفر کیس کا جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہے، یہ بات درست ہے ماضی میں ملزمان کے اہلخانہ کو جیل ٹرائل دیکھنے کی اجازت نہیں ملی، وجہ یہ تھی کہ جیل میں ٹرائل کے لیے کورٹ کو ملنے والا کمرہ بہت چھوٹا تھا، اب اس متعلق سنگل بینچ نے بھی آرڈر پاس کر دیا ہے، جیل ٹرائل سے متعلق ٹرائل کورٹ جج کا جوڈیشل آرڈر موجود ہے، جج آرڈر شیٹ میں لکھا ہے کہ ٹرائل جیل میں کیا گیا تو یہ جوڈیشل آرڈر ہے، اوپن ٹرائل کے لیے گائیڈ لائنز کو فالو کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف چئیر مین پی ٹی آئی کی اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی