Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جیل انتظامیہ مجھے بیٹوں سے بات نہیں کرنے دے رہی، عمران خان نے درخواست دائر کردی

Published

on

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر کر دی ۔۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔۔

انسداد دہشتگردی عدالت درخواست پر جیل انتظامیہ سے تین جولائی کو جواب طلب کر لیا، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ان کے وکلاء ایڈووکیٹ راجہ نبیل اور عاقل خان نے دائر کی۔
درخواست پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی، درخواست میں کہا گیاہے کہ بچوں سے بات کرنے کیلئے جیل انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا، بچوں سے رابطہ کرنا میرا آئینی اور قانونی حق ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے کوئی سہولت نہیں دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان سے بات کرنا چاہتا ہوں، بیٹوں سے گفتگو کیلئے وٹس اپ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین