Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کے لیے قواعد و ضوابط پر کام شروع کردیا

Published

on

Work on firewall installation ongoing, instructions to continue working on slow internet complaints during off-peak hours

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر سوشل میڈیا سیل پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سوشل میڈیا منصوبے کو قانونی تحفظ دینے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔قواعد وضوابط وزرات قانون کو ارسال کردیئے گئے۔سرکاری سوشل میڈیا کےلئے سوشل میڈیا ڈائریکٹریٹ قائم کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا منصوبے کے تحت انفلوئنسرز کو حکومتی تشہیر کے مشن دیئے جائیں گے،تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے1200 سے زائد انفلوئنسرز کو ہائر کیا تھا لیکن منصوبے کو نگران حکومت نے ختم کیا تھا،نگران حکومت نے سابق حکومت کے سوشل میڈیا منصوبے کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی تھی۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اس طرح کا منصوبہ فی الحال زیرغور نہیں ہے،ضرورت پڑی تو منصونہ شروع کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین