Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی لاہور کی قیادت جلسے کے لیے کارکنوں کو نکالنے میں ناکام، خود گرفتاریاں پیش کیں، پارٹی ذرائع

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں 22اگست کےجلسے کے لیے لاہور تنظیم کی نامکمل تیاریوں پر مرکزی قیادت برہم ہوگئی۔ذرائع کےمطابق تنظیم نے 300گاڑیوں کے قافلے کااعلان کیا تھا۔ لاہور سے30 گاڑیاں بھی نہ نکل سکیں۔ ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی نےکارکنوں کو نکالنے کی کوششیں ہی نہیں کیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی تنظیم نے 300 گاڑیوں کے قافلے کا اعلان کیا تھا،لاہور سے 30 گاڑیاں بھی نہ نکلیں،لاہور کے ٹکٹ ہولڈر اور اراکین اسمبلی نے کارکنان کو نکالنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ صرف ایک رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اسلام آباد پہنچا،صدر لاہور اپنی 10 یو سیز سے 10 کارکنان کو بھی نہ نکال سکے،جنرل سیکرٹری لاہور کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی پلان متاثر ہوا۔

ذرائع نے کہا کہ کئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر جلسہ منسوخ ہونے کے بعد ٹھوکر پہنچے،پالیسی کے مطابق خاموشی سے نکلنے کی بجائے پولیس کے سامنے جاکر گرفتاری دیدی گئی،مرکزی قیادت نے 8ستمبر جلسے کی بہتر تیاری اور اقدامات کی ہدایت کردی۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین