ٹیکنالوجی
مودی حکومت نے نصابی کتابوں سے ڈارون کا نظریہ ارتقا بھی نکال دیا
بھارت کے اٹھارہ سو سے زیادہ سائنس دانوں، اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے حکومت کو خط لکھ کر نویں اور دسویں جماعت کی کتابوں سے ڈارون کے نظریہ ارتقا کو نکالنے پر خط لجھا ہے اور اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
ماہرین نے اس کی مخالفت میں این سی ای آر ٹی کو ایک مکتوب لکھا ہے، جس پر 1800 سے زیادہ افراد نے دستخط کیے ہیں اور ادارے سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
این سی ای آر ٹی نے نصاب کو”معقول بنانے کے لیے” اسے از سر نو ترتیب دیا ہے اور اس کے نام پر مغلیہ تاریخ، مہاتما گاندھی کا قتل، ابوالکلام آزاد کے تعاون اور ہندو تنظیم آر ایس ایس پر پابندی جیسے بہت سے اہم عنوانات ہی ختم کر دیے ہیں۔
نویں جماعت کی سائنس کی کتاب کا 9 واں باب وراثر اوت ارتقا کے عنوان سے تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ طلبہ کو یہ نظریہ وقت سے پہلے پڑھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے ان کی سوچ متاثر ہوگی۔
‘بریک تھرو سائنس سوسائٹی’ نامی ادار نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس نے نصاب سے ‘نظریہ ارتقاء کے اخراج کے خلاف اپیل’ کے عنوان سے جو خط لکھا ہے، اس پر انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ، جیسے قابل ذکر و معروف سائنس کے اداروں کے نمائندوں کے دستخط ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سائنسی برادری یہ دیکھ کر سخت حیران و پریشان ہے کہ نظریہ حیاتیاتی ارتقاء، جو کہ دسویں جماعت میں سائنس کے نصاب کا ایک لازمی حصہ تھا، کو خارج کر دیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے دوران نصاب میں کمی کے لیے عبوری طور پر پہلے یہ قدم اٹھایا گیا تھا، تاہم اب اسے مستقل طور پر حذف کر دیا گیا ہے۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی