Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

پانچویں لٹریچر فیسٹیول کے مقررین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

Published

on

پانچویں ادب فیسٹیول کے مقررین اورناموں کا اعلان کردیاگیا،25 اور26نومبرکو انعقاد کیاجائےگا،ادب فیسٹیول میں مختلف کتابوں کے سیشنزہونگے۔

کراچی اوراسلام آباد لٹریچرفیسٹیول ادب فیسٹیول کی بانی اورڈائریکٹر امینہ سید نےپریس کانفرنس میں پانچویں ادب فیسٹول کےمقررین کے ناموں اوردیگر تفصیلات  کا اعلان کردیا۔

ادب فیسٹول25 اور 26 نومبر 2023 کو ہیبٹ سٹی‘شارع فیصل/ٹیپو سلطان روڈ پر صبح ساڑھے گیارہ بجے سے رات نوبجے تک منعقد ہوگا۔

امینہ سید نے فیسٹول کا ایک جامع جائزہ پیش کرتے ہوئے دو روزہ ادب فیسٹول کے معزز مقررین کو متعارف کرایا،ان کا کہناتھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ایک بھرپور ادبی اورثقافتی ورثے کے مالک ہیں،جس کی حفاظت اوراس کی تعمیرکرنا ہمارا فرض ہے،یہ فیسٹیول اس لئے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ ایک عام تاثرپایاجاتاہے کہ پاکستان میں اردو کے سنہرے دن ختم ہو گئے،غالب، اقبال اورمنٹو ماضی کا حصہ بن چکے ہیں،فیض قصہ پارینہ ہوچکے ہیں، ادب اور کتب بینی کا شوق معدوم ہوچکا ہے،کتابوں کے کاروبار سے منسلک ہونے کی بناء پر میں  نے محسوس کیا کہ میرا کام صرف کتب کی دستیابی نہیں ہے،بلکہ ادبی دنیا میں عوام کو شامل کرنا بھی ہے،میں اپنے نوجوانوں کو بتانا چاہتی تھی کہ ہیرو صرف کھلاڑی نہیں ہوسکتے بلکہ ادبی دنیا کے لوگ بھی ہیرو ہوتے ہیں۔

امینہ سید کا کہناتھا کہ اس سال ادب فیسٹیول میں جاوید جبار،جہاں آرا، افتخارعارف،معید یوسف، انجم ہلائی،کشور ناہید، افضال سید، نورالہدیٰ شاہ، امرسندھو، رفانہ ملاح، احمد شاہ، پیرزادہ قاسم،پیرزادہ سلمان، عاطف بدر،یاسمین معتصم، اسٹیفن لیون، تنویر انجم، جنید زبیری، طارق قیصر، تسنیم احمر، زاہد حسین، فاطمہ حسن، زہرہ نگاہ، نادیہ نقی، سید خاور مہدی، ممتاز بلوچ، ڈاکٹر عشرت حسین، سیما کامل، سلطانہ صدیقی، مہتاب راشدی، عمر شاہد حامد، آزاد اقبال، لیاقت مرچنٹ، خالد انعم، نعمان نقوی، نادیہ نقی، سرمد علی، سید کلیم امام، محمد علی شیخ اور دیگر معروف شخصیات سمیت مقررین کی ایک شاندار فہرست شامل ہے جو ایک نئے افق کی تلاش میں شرکاء کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ادب فیسٹیول میں مختلف کتابوں کے سیشنزہونگے،جن میں بیٹرائیل،آنرباونڈ توپاکستان ان ڈیوٹی،ڈیسٹینی اینڈ ڈیتھ،بیونڈ دی فیلڈز،فیس ٹوفیس ودبے نظیراورسید کلیم امام کی ان پرسیوٹ آف این ایتھیکل اسٹیٹ،ری فلیکشن آف پولیس چیف سمیت دیگر تصانیف شامل ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین